Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

ہتھیار ڈالنے کا مطلب لبنان کا وجود ختم ہونا ہوگا، سربراہ حزب اللہ

BEIRUT, LEBANON – AUGUST 06: Naim Qassem second-in-command of Hezbollah attends commemoration ceremony of Fuad Shukr, Hezbollah’s top military commander who was assassinated by Israeli army in 30th of July, in Beirut, Lebanon on August 06, 2024. (Photo by Houssam Shbaro/Anadolu via Getty Images)

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابضین لبنان کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں ۔ ہتھیار ڈالنے کا مطلب لبنان کا وجود ختم ہونا ہوگا۔
شیخ نعیم قاسم نے خواتین کے یونٹ سے خطاب میں واضح کیا کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات لبنانی نہیں بلکہ اسرائیلی اور امریکی ایجنڈا ہیں۔ مزاحمت کو اس کی طاقت سے محروم کرنےکی باتیں لبنان کی قوت کو ختم کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ستائیس نومبر دو ہزار چوبیس کوطے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی شقوں کو کمزور کرنے والی کوئی بھی بات چیت بے معنی ہے۔ شیخ نعیم قاسم کے مطابق معاہدے کے بعد اسرائیل کے تمام اقدامات جارحیت کا تسلسل ہیں جو پورے لبنان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جارحیت کو روکنا لبنانی ریاست اور فوج کی ذمہ داری ہے جبکہ مزاحمت ریاست کی مدد اور آزادی کی کوششوں میں معاونت کرتی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگر لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیلی رژیم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular