Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

جے یو آئی ورکرز کنونشن میں خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی

باجوڑ: خیبرپختونخوا میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش حملے سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں میں جمیعت علما اسلام کا ورکرز کنونشن جاری تھا کہ خوفناک دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازدور دورتک سنی گئی۔ دھماکے سے بیس افراد موقع پر جبکہ دیگر اسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ سو سے زائد زخمیوں میں 20 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے کئی مقامی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئی جی نے دھماکا خودکش قرار دیا ہے۔ دھماکے میں دس سے بارہ کلو بارود استعمال کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قومی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular