Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

سوڈان: دارالحکومت خرطوم میں مارکیٹ پر ڈرون حملے میں 43 افراد ہلاک، 55 زخمی

خرطوم : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مارکیٹ پر ڈرون حملے میں 43 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ سوڈان میں پانچ ماہ سے جاری جنگ میں تیزی آگئی۔ فوج اور پیرا ملٹری فورسز نے گذشتہ چند روز میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ ڈرونز نے جنوبی خرطوم پر لگاتار حملے کیے اور مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ خرطوم کی پرہجوم قورو مارکیٹ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 43 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے یہ علاقہ ریپڈ سپورٹ فورس کے قبضے میں ہے اور اس نے حملے کا ذمہ دار سوڈانی فوج کو قرار دیا ہے۔ ملک میں 15 اپریل کو شروع ہونے والی جنگ میں 7,500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق مجموعی طور پر 50 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سرحدوں کے پار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular