
اسلام آباد: پاکستان سمیت پندرہ اسلامی ممالک۔ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں غرب الاردن کے الحاق کے قوانین کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلامی ممالک اور اداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی کے تحت اسرائیل مقبوضہ غربِ اردن پر اپنی خودمختاری مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قوانین مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری‘ نافذ کرنے اور غیر قانونی اسرائیلی بستیاں قائم رکھنے کے لیے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 1967 کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔


































