
انقرہ : ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا، قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید ہوسکتی ہے۔ قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے کے مقصد سے ترکیہ کی سیکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔


































