
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 4 نوجوان شہید ہوگئے۔ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیاں اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں کی گئیں۔ چاروں نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔


































