Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں خصوصی نشست

لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے جامعہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے۔ سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ طلبہ و طالبات نے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص اور بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے جس وسعت قلبی سے ہمارے سوالوں کے جواب دیئے ہیں وہ انتہائی خوش آئند اور ہمارے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ طلبہ و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے شکوک و شبہات دور ہوگئے۔
علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان محنت کریں، آگے بڑھیں اور ملک کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular