
سیول : جنوبی کوریا میں مسلمانوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کردی۔ جنوبی کوریا کے شہر دائیگو میں دو منزلہ مسجد کی تعمیر کی اجازت 2020 میں دی گئی تھی۔ اور عدالت نے بھی اس کی توثیق کردی تھی لیکن غیر مسلم کمیونٹی کے اعتراضات کے سبب مسجد کی تعمیر شروع نہیں ہوسکی ۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مذہبی آزادی سے اپیل کی کہ جنوبی کوریا کی حکومت تعمیر مسجد کیلئے اثرورسوخ استعمال کرے۔ مسجد کی تعمیر روکنے کیلئے اس کے راستے میں خنزیر کے سر لٹکادئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے انہیں ہٹانے سے معذوری ظاہر کی ہے کیونکہ یہ لوگوں کی اپنی ملکیت پر لگائے گئے ہیں۔

































