گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، یورپی شہریوں کا صبر جواب دے گیا

برسلز : یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دینے لگا ہے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت مخالف مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔ اور یورپی یونین، نیٹو، عالمی ماہرین اور چانسلر الیگزینڈر شلنبرگ کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے آسٹریا کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے روس کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کی۔ ادھر اٹلی کے شہر نیپلس میں مظاہرین نے وزیرخارجہ پر دھاوا بول دیا۔ وہ عام انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کا منصوبہ پیش کرنے علاقے میں پہنچے تھے۔ سیکیورٹی ٹیم مظاہرین کو وزیر سے دور رکھنے کے لیے آگے بڑھی لیکن مشتعل مظاہرین پھر بھی ڈی مائیو پر چیختے رہے۔

  Click to listen highlighted text! برسلز : یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دینے لگا ہے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت مخالف مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔ اور یورپی یونین، نیٹو، عالمی ماہرین اور چانسلر الیگزینڈر شلنبرگ کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے آسٹریا کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے روس کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کی۔ ادھر اٹلی کے شہر نیپلس میں مظاہرین نے وزیرخارجہ پر دھاوا بول دیا۔ وہ عام انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کا منصوبہ پیش کرنے علاقے میں پہنچے تھے۔ سیکیورٹی ٹیم مظاہرین کو وزیر سے دور رکھنے کے لیے آگے بڑھی لیکن مشتعل مظاہرین پھر بھی ڈی مائیو پر چیختے رہے۔