
اسکردو : بلتستان کے علاقہ چنداہ کے معروف عالم دین آخوند محمد تقی کوسپرد خاک کردیا گیا وہ کافی عرصے سے حسن کالونی اسکردو میں امام جماعت اور مرکزی امام بارگاہ کے خطیب تھے وہ مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ آخوند محمد تقی کو نائب امام جمعہ اسکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی کی امامت میں تشییع و نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا آخوند محمد تقی اپنی خطابت کی وجہ سے بلتستان بھر میں معروف تھے، وہ محرم الحرام کے دوران ریڈیو پاکستان سے بلتی زبان میں خطابت کرتے تھے.مرحوم بلتی زبان کے نامور قصیدہ خواں بھی تھے۔


































