
غزہ : غزہ میں لیبارٹری سامان کی شدید قلت سے سنگین بحران نے سر اٹھا لیا اور طبی خدمات بند ہونے کے خطرات منڈلانے لگے.
غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ لیبارٹری استعمال کی اشیا کی شدید قلت سے مریضوں کو طبی نگہداشت فراہم کرنے کی صلاحیت براہ راست اور خطرناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بائیو کیمیکل ٹیسٹوں میں استعمال ہونے والے 75 فیصد مواد جبکہ بلڈ ٹیسٹ اور منتقلی کی نوے فیصد اشیا ختم ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بحران اس نہج پر پہنچ جائے گا جہاں مریضوں کی تشخیص اور جراحی آپریشنز کا انعقاد بھی ممکن نہیں رہے گا۔ وزارت صحت نے متعلقہ اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔


































