
A view of Israeli settlement of Maale Adumim, in the West Bank, Sunday, June 18, 2023. Israel’s government on Sunday granted Finance Minister Bezalel Smotrich, a pro-settlement firebrand, authority over planning in the occupied West Bank and lifted red tape on the settlement housing approval process, Israeli media reported. (AP Photo/Mahmoud Illean)
رام اللہ : اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین سو چھپن غیر قانونی رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے نئے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔ اسرائیلی اینٹی سیٹلمنٹ تنظیم پیس ناؤ نے بتایا کہ وزارتِ تعمیرات و رہائش نے رام اللہ کے جنوب مشرق میں گیوا بن یامین کالونی میں ایک نئے محلے کی تعمیر کے لیے دو ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ پہلے ٹینڈر میں پانچ رہائشی کمپلیکسز میں 342 یونٹس شامل ہیں، جبکہ دوسرے میں ریزرو فوجیوں کے لیے 14 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
پیس ناؤ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 5,667 نئے یونٹس کے ٹینڈرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر یہ منصوبے مکمل ہوئے تو مزید 25 ہزار آبادکار مغربی کنارے میں بس جائیں گے۔


































