
اسلام آباد: پی آئی اے نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل فلائٹ آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا، پی آئی اے نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا، ان افراد میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی ادارونٹ اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافی شامل تھے، پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن جاری رکھا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا، مشکل حالات کے باوجود پی آئی اے واحد بین الاقوامی ایئرلائن تھی، جس نے کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا، کابل آپریشن سیکیورٹی کی وجوہات کے باعث فوری معطل کیا گیا ہے۔


































