Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا دینی سفارت کاری شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے دورہ پاکستان کے موقع پر پریس بریفننگ میں کہا ہے کہ اسلام کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے دینی سفارت کاری کا آغاز کررہے ہیں۔اس کا مقصد دنیا میں امن و امان کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ریاض میں ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا دنیا بھر سے انتہائی مثبت ردعمل آیا ہے۔
سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا علما، سجادہ نشینوں اور مذہبی اسکالرز سے خطاب میں کہناتھا کہ اس حوالے سے ہم نے کچھ اقدامات کرنے ہیں جن میں سب سے پہلے پوری دنیا میں دینی سفارت کاری کا ایک فورم قائم کرنا ہے۔اس کے بعد اسلامی انسائیکلوپیڈیا تشکیل دینا ہے جس میں انسانی مشترکات کو جمع کیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے کہا کہ ’مذہبی ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام متحدہ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا.

مزید پڑھیے

Most Popular