
ماسکو : شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم نے مغرب کے ایران مخالف موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد غیر موثر ہو چکی ہے۔
ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے چوبیس ویں اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں ایران کے خلاف مغربی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ رکن ممالک نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بہانےعائد یکطرفہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرزِ عمل سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بھی شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں شمولیت، اعتماد سازی اور اتفاقِ رائے ہی علاقائی استحکام اور عالمی تعاون کا واحد راستہ ہیں۔


































