
تہران: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل ایران کا دورہ کریں گے اور ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کامعاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ خیال رہے کہ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا۔


































