
ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے تیل کو امریکا کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کا امریکی الزام مسترد کردیا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم تیل یا اس سے متعلق فیصلوں پر سیاست نہیں کرتے۔ امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب سعودی عرب نہیں امریکا خود ہے۔امریکا کو اپنے کنوؤں سے مزید تیل نکالنا چاہیے تھا۔ لیکن تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے مقامی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ یہ واشنگٹن کی بڑی غلطی ہے۔ امریکا نےکئی دہائیوں سے کوئی نئی ریفائنری نہیں لگائی۔ اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔ اوپیک پلس گروپ کی جانب سے تیل کی پیداوار میں 2 فیصد کمی کے حالیہ فیصلے سے ریاض اور واشنگٹن کے قریبی اتحادیوں کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔


































