
ماسکو: روس نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے ہندوستان کی حمایت کردی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا کے ممالک کی نمائندگی کے ذریعے سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے کا امکان دیکھتے ہیں۔ ہندوستان اور برازیل کلیدی بین الاقوامی کردار ہیں جنہیں کونسل کی مستقل رکنیت دی جانی چاہئے۔ لاوروف نے الزام لگایاکہ مغربی ممالک یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں فیڈریشن کا حصہ بننے کیلئے کئے گئے ریفرنڈم میں مداخلت کا الزام لگارہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے ارد گرد بحران بڑھ رہے ہیں اور بین الاقوامی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے لیکن دیانتدارانہ بات چیت اور سمجھوتے کی تلاش کے بجائے مغرب بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کو کم کر رہا ہے۔

































