
تل ابیب : روس کی دھمکی کام کرگئی اسرائیلی حکومت نے یوکرین کو ہتھیار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنے میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے لیکن یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔ یوکرین ہمیں اپنی دفاعی ضروریات سے آگاہ کرے، یوکرین کو پیشکش کی گئی ہے کہ انسانی جانیں بچانے کےلیے ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنے میں ہم اس کی مدد کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کیے تو ہمارے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں گے۔


































