Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دو بڑی روسی آئل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو غیر دوستانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے روسی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ پابندیوں سے روس امریکا تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ یہ روس پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے روسی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ روسی آئل کمپنیوں پر امریکی پابندیاں یقیناً روس پر یوکرین جنگ کو بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ کوئی عزت دار ملک اور عزت دار قوم دباؤ میں دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرتے۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی سپلائی میں تیزی سے کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور یہ صورتحال خود امریکا کے لیے بھی مشکلات پیدا کرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular