
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کرنے کی دھمکی دیدی۔ ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ روس کے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے دوبارہ قبضے کیلئے جوابی کارروائی کا آغاز کیا لیکن اس کا یہ مقصد پورا نہیں ہورہا ہے روسی دفاع کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ دشمن کی طرف سے ہمارے دفاع کو توڑنے کی تمام کوششیں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئیں۔


































