
جکارتہ : انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے، جاوا کے کنجوروہن اسٹیڈیم میں لیگ میچ کے دوران مقامی ٹیم اریما ایف سی کو شکست ہوئی تو اس کے حامی بپھر گئے اور اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ پولیس نے پرہجوم اسٹینڈز میں آنسو گیس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی تو بھگدڑ مچ گئی۔ وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔ چیف سیکیورٹی منسٹر نے کہا کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے چار ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔ صدر جوکو وڈوڈو نے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے تک لیگ کے تمام میچز روکنے کا حکم دے دیا ہے۔


































