
کابل : افغانستان میں طالبان کا سخت سزاؤں کا دور لوٹ آیا، افغان وزیر جیل خانہ جات نور الدین ترابی نے کہا ہے کہ قرآن پرمبنی اپنے قوانین بنائیں گے اور شریعت کی پیروی کریں گے، عالمی برادری اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردے، سنگین جرائم پر سزائے موت اور اعضا کاٹنے سمیت سخت سزاؤں کا دوبارہ نفاذ کیا جائے گا لیکن اب یہ سزائیں سرعام نہیں دی جائیں گی، ملک میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کسی مجرم کا ہاتھ کاٹنا نہایت ضروری ہے، نور الدین ترابی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں بتائے گا کہ ہمارے قوانین کیا ہونے چاہئیں، ہم نے کبھی ان کی سزاؤں یا قوانین پر بات نہیں کی۔


































