زائرین کے انفرادی ویزوں کیلئے ایران اور عراق سے معاہدہ کیا جائےگا،سالاروں کیلئے قابل واپسی سیکورٹی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کردی،وزیر مذہبی امور
، قافلوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی، زائرین کی تعداد کے مطابق ویزوں کی فراہمی میں معاونت اور حفاظت کا بندوبست کیا جاسکے،علما اور سالاروں سے گفتگو
لاہور (نیوز ڈیسک) انفرادی طور پر زیارت کیلئے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، قافلہ سالاروں کیلئے قابل واپسی سیکیورٹی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کردی ہے، قافلوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی، اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ادارہ منہاج القرآن لاہور میں شیعہ علما اور قافلہ سالاروں سے ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ زائرین پالیسی کا مقصد قافلوں کو ریگولیٹ اور زائرین کو سہولتیں فراہم کرنا ہے انہیں تنگ کرنا نہیں،وفاقی وزیرنے کہا کہ زیارات کو بھی حج کی طرح بنانے کی تجویز پر ڈائریکٹرز زیارات قائم کرنے کا فیصلہ کیا، یہ ڈائریکٹرز بغداد، نجف، کربلا، مشہد، قم، کوئٹہ سمیت دیگر اہم متعلقہ مقامات پر ہوں گے جو زائرین کے قافلوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سالار سے 10 فیصد سکیورٹی لینے کا فیصلہ کیا تھا جسے اب 5 فیصد کردیا ہے، قافلے کی واپسی پر یہ سکیورٹی واپس کردی جائے گی، سکیورٹی کا مقصد زائرین کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی سالار زائرین کو لوٹ نہ سکے یا انہیں بے یارو مدد چھوڑ کر واپس نہ ?اجائے، انہوں نے کہا کہ قافلے کی تعداد مقرر کرنے کا مقصد تعداد محدود کرنا نہیں بلکہ تعداد معلوم کرنا ہے تاکہ اسی کے مطابق ویزوں کی فراہمی میں معاونت اور حفاظت کا بندوبست کیا جاسکے، انفرادی طور پر بھی زائرین جاسکیں گے اس کیلئے ایران اور عراق کیساتھ معاہدہ کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد زائرین کو تحفظ دینا ہے سالاروں کو نہیں، قافلے لے جانے والی گاڑیوں کا بھی معائنہ ہوگا، رہائش کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شکایات ملی تھیں کہ قافلہ سالار ہوٹل میں رہائش کا کہہ کر کرائے کے مکان میں دریاں بچھا کر زائرین کو ٹہرادیتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا سالار جن سہولیات کا کہہ کر بکنگ کرے گا، اسے وہ سہولیات دینا ہوں گی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انفرادی زیارت پر پابندی ختم، قافلہ سالاروں کی سیکیورٹی میں…
انفرادی زیارت پر پابندی ختم، قافلہ سالاروں کی سیکیورٹی میں کمی
-
Ilyas - جولائی 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































