
واشنگٹن : ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکا سے خاشقجی کے قتل میں سعودی کردار واضح کرنے کا مطالبہ کردیا، خدیجہ چنگیز نے خاشقجی کی تیسری برسی کے موقع پر واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا، انہوں نے جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلیوان کے ساتھ ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی شکایت کی جنہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا، انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ بہیمانہ قتل میں سعودی عرب کے کردار کو وہ واضح کریں، 2 اکتوبر 2018 کو سعودی حکومت کے ایک ناقد اور سعودی صحافی جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔


































