
ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کیلئے تین لاکھ ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل کرلیں۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر پیوٹن کو بتایا کہ ابتدائی مرحلہ میں فوجی عارضی بھرتیوں کے دوران رسد کے مسائل تھے تاہم اب ایسے مسائل ختم ہوگئے ہیں۔ عارضی فوجیوں کی بھرتی سے 3 لاکھ رضاکارانہ بھرتیوں کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ تربیت کے بعد 82 ہزار افراد کو تنازعہ والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے، دو لاکھ 18 ہزار افراد کو تربیتی میدانوں اور جنگی رابطہ کاری کے کاموں میں لگایا گیا۔ جزوی بھرتی کے ایک حصے کے طور پر ایگزیکٹو حکام کے 1,300 ملازمین کو فورسز میں بلایا گیا تھا۔


































