Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

عالمی یوم القدس پر کراچی میں ریلی، خواتین و بچوں سمیت عوام کی بھرپور شرکت

کراچی : یوم القدس پر پاکستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔ کراچی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعۃ الوداع کو بطور یوم القدس منایا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹی بڑی ریلیاں پرانی نمائش چورنگی پہنچیں جہاں سے تمام ریلیاں مرکزی القدس ریلی میں شامل ہوکر تبت سینٹر تک گئیں۔ مرکزی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے فلسطینی شہدا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سر زمین پر کسی میں جرات نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈے نذر آتش کئے۔
قدس کی آزادی کےلیے ایک اور القدس ریلی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک بھی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔القدس ریلیوں کے شرکا نے فلسطین و حماس سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف ثابت قدم رہنے کے عہد کی تجدید کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular