Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

چین، ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی

دبئی : چین، ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارش ہوئی ، بارش کے باعث ایکسپریس وے بیٹھنے سے 25 گاڑیاں کھائی میں گر گئیں جبکہ 48 افراد ہلاک ہوگئے ، بارشوں سے حادثات میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
متحدہ عرب امارات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔
سوشل میڈیا پر کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید طوفانی بارش کے باعث مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ مسجد کی چھت کو سٹیل کی چادروں سے ڈھکا گیا تھا تاکہ اس سے مزید وسیع کیا جا سکے تاہم شدید بارش اور پانی کے باعث سٹیل کی چادر وزن برداشت نہ کر سکی۔
ادھر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بھی جل تھل ایک ہوگیا ، شدید بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں ، بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ متعدد میٹرو اسٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہر میں میٹرو سروس معطل رہی۔

مزید پڑھیے

Most Popular