
جنیوا : یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر بچوں کے ساتھ نسل، زبان اور مذہب کی بنیاد نسل پرستی اورامتیازی سلوک عروج پر ہے۔ کم اور اوسط آمدنی والے بائیس ممالک کے تجزیے میں واضح ہوا ہے کہ پسماندہ نسلی،لسانی اورمذہبی گروہوں کے بچے تعلیمی مہارت میں اپنےساتھیوں سے بہت پیچھے ہیں۔ زیادہ مواقع والے گروپ کے سات سے چودہ سال کے طلباء میں تعلیمی مہارت، کم مواقع والے گروپ کے طلبا کے مقابلے میں دگنا سے زیادہ ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتیازی سلوک محرومی کو گہرا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی صحت، غذائیت، اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ یہ رپورٹ 20 نومبر کو چوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کی گئی۔

































