
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا، شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔


































