
ماسکو: روس نے ولادیمیر پیوٹن کی یوکرین کے صدر زیلنسکی سے فوری ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔ این بی سی کے پروگرام میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ صدر پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ ایجنڈا تیار ہو جائے تو روسی صدر زیلنسکی سے ملنے کیلئے تیار ہیں لیکن ابھی ایجنڈا تیار نہیں ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایسے کئی اصول ہیں جنہیں واشنگٹن لازمی تسلیم کرنا چاہتا ہے۔ جن میں یوکرین کی نیٹو کی رکنیت نہ ہونا شامل ہے لیکن زیلنسکی نے کسی بھی اصول کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے یوکرینی صدر کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کریملن کے سخت گیر مؤقف کو دہرایا۔ گذشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام لگایا تھا کہ روس ملاقات سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ جنگی کارروائیاں جاری رکھنا چاہتا ہے۔


































