Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اشتعال انگیز پالیسیوں کے سنگین نتائج نکلیں گے، عباس عراقچی

تہران : ایران نے خبردار کیا ہےکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز پالیسیوں اور اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز پالیسیوں سے علاقائی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔
آدھر وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ ایران کو ناکا بندی کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ اگر مسائل مذاکرات کے بجائے دباؤ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کا یہ اقدام نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور ایرانی مسلح افواج صورتِ حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مناسب جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular