Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

عراق میں قرآن سوزی پر احتجاج، سوئیڈن کا سفارتخانہ نذر آتش

بغداد : عراق میں سینکڑوں مظاہرین نے قرآن سوزی کیخلاف احتجاج کے دوران سوئیڈن کا سفارتخانہ جلادیا۔ دارالحکومت بغداد میں رات گئے سینکڑوں افراد سویڈش سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے سویڈش پولیس کی جانب سے ایک بار پھر قرآن جلانے کا اجازت نامہ جاری کرنے پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین کی بڑی تعداد سفارتخانے میں گھس گئی اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔ درجنوں افراد سفارتخانے کے کمپلیکس کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے جبکہ سامنے کا دروازہ توڑ دیا۔ احتجاج کی اپیل مقتدیٰ الصدر نے دی تھی۔ عراقی حکومت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تحقیقات اور فعل کے مرتکب افراد کی شناخت کریں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ سوئیڈن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular