
کراچی: زائرین کے زمینی راستے کی بندش کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شاہ خراسان نمائش چورنگی تا امام بارگاہ علی رضا تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے علامہ باقر زیدی ، علامہ صادق جعفری ، علامہ علی انوار سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے زائرین کو روکنے کیلئے کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی۔ زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز اور ویزوں کے مد میں پچاس ارب روپے لگادئے ہیں اچانک پابندی لگاکر بھاری رقم کا نقصان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو سہولت دینے کیلئے کوئی بات نہیں کر رہا۔ ہماری مذہبی آزادی کو پامال کیا گیا ہے۔


































