
غزہ : غزہ میں الجزیرہ کے عملے پر اسرائیل کے دانستہ حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین فلسطینی پرچم اور شہید کئےگئے صحافیوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔
تیونس کے دارالحکومت میں بھی سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن اور ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی الجزیرہ کے صحافیوں کے قتل کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ لندن ۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو اور سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا۔
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں کئی سو مظاہرین این بی سی، فاکس نیوز، آئی ٹی این اور دی گارڈین سمیت مختلف میڈیا اداروں کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے ہر صحافی کے لیے شمعیں روشن کیں۔


































