
مسقط : خلیجی ریاست عمان میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں گذشتہ روز بجلی کی ترسیل بند ہونے سے مسقط ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز اور توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے بھی متاثر ہوئے۔ اسکول بند کردئے گئے۔ کئی گھنٹوں کے بعد بجلی کی ترسیل بحال کردی گئی۔ بریک ڈاؤن کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عمانی اتھارٹی آف پبلک سروسز ریگولیشن نے کہا ہے کہ بلیک آؤٹ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔


































