Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

پروفیسر شوکت زمان کی کرم پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پارہ چنار کے اسسٹنٹ پروفیسر شوکت زمان کی کرم پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری و حراست اور کالج کے سینئر پروفیسروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف اساتذہ برادری کے وقار کے خلاف ہے بلکہ آئین و قانون کے بنیادی تقاضوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انجینئر حمید حسین طوری نے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت اس افسوسناک واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ انکوائری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular