
واشنگٹن: امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال میں فلسطین کی حامی تنظیموں نے امریکا کی صیہونی حکومت کی حمایت کیخلاف ریلی نکالی اور قابض حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کیا۔ گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے مینیسوٹا کے اسٹیٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کارپوریشنز میں اپنے حصص فروخت کرے۔ یہ احتجاج جنگ مخالف کمیٹی کی جانب سے مینیسوٹا کی متعدد اسرائیلی کمپنیوں میں بڑے ہولڈنگز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے کیا گیا۔


































