
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔


































