
تہران : وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا. وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے صدر رئیسی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.
وزیراعظم نے کہاکہ صدر رئیسی وژنری تھے قوم کی خدمت کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے رئیسی کے وژن کو جاری رکھیں گے، ولی امر مسلمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں، تعلقات کیلئے صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم نے ولی امرمسلمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی.


































