Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نئی دہلی میں قدیم مزید دو مساجد گرانے کی تیاری

دہلی : ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں برسوں قدیم مزید دو مساجد گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ ریلوے نے دہلی کی دو مساجد بنگالی مارکیٹ اور آئی ٹی او میں واقع تکیہ ببر شاہ کی انتظامیہ کو نوٹس دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ریلوے کی زمین پر بنی دونوں مساجد کو 15 دن میں ہٹادیا جائے ورنہ انہیں منہدم کردیا جائے گا۔ نوٹس کے مطابق ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ آپ اس نوٹس کے 15 دن کے اندر ریلوے کی زمین پر تعمیر شدہ غیرمجاز عمارت کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ نوٹس کے مطابق ریلوے ایکٹ کی شق کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس عمل کے دوران کسی بھی نقصان کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ریلوے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی مسجد ہے لیکن ریلوے کہہ رہا ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنائی گئی ہے۔ مسجد تکیہ ببر شاہ کے سیکریٹری عبدالغفار کے مطابق یہ مسجد تقریباً 400 سال پرانی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular