Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس کا دھاوا، طلبا پر تشدد

کراچی : وفاقی جامعہ اردو میں امام حسینؑ کی عظیم قربانی یاد میں لگائی گئی سبیل پر پولیس نے دھاوا بول کر پرامن عزادار طلباء پر تشدد کیا۔ جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ سب سے بڑھ کر سبیلِ امام حسینؑ جیسے مقدس عمل کی بے حرمتی کی گئی، جو کروڑوں پاکستانیوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات پر گہرا وار ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ عمل جامعہ کے پرامن تعلیمی ماحول پر کھلا حملہ ہے اور نوجوانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔
آئی ایس او اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جامعہ کے اندر مذہبی آزادی کا احترام یقینی بنایا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular