
کربلا: عراق میں اربعین واک میں شامل زائرین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ کربلا کے گورنر نصیف جاسم خطابی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کے دوران بائیس دہشت گرد گرفتار کیے گئے جنہوں نے زائرین کے راستے میں بم دھماکے، سیکیورٹی فورسز اور موکبوں پر حملے اور اجتماع گاہوں میں زائرین کے کھانوں اور مشروبات میں زہر ملانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں کربلا-نجف شاہراہ پر واقع ایک حسینیہ کو نشانہ بنانے کی سازش بھی شامل تھی ۔ جو سیکورٹی حکام کی کوششوں سے ناکام بنائی گئی۔


































