Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

ایران، عراق بارڈرز پر اربعین کے لئے جانیوالے زائرین کا اژدہام

تہران : اربعین کیلئے عراق جانے والے ایرانی زائرین کا مختلف بارڈر پر اژدہام جمع ہوگیا. اعدادوشمار کے مطابق 8 ستمبر کی دوپہر تک ڈیڑھ لاکھ زائرین مہران بارڈر پہنچ چکے تھے اور رات تک ان کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ہر روز ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہران بارڈر پر بے پناہ رش کی وجہ سے زائرین کو شلمچہ و چذابہ بارڈرز بھیجا جارہا ہے کیونکہ خسروی بارڈر پر پہلے ہی کافی رش ہے اور عراق کی طرف سے اس بارڈر کو بار بار عارضی طور پر بند کردیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت ایران نے ایام اربعین کیلئے اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ 8000 بسوں کا فلیٹ صرف بارڈرز کیلئے مخصوص کیا ہے۔جبکہ زائرین پرائیویٹ گاڑیوں، ٹیکسیوں، وینوں اور دیگر بسوں میں بھی پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی قلت ہوگئی ہے۔ عراقی سائیڈ پر اس سے زیادہ مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular