
مکہ : سعودی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں قرآن مجید کے نسخے واپس رکھنے کی اجازت دے دی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے پہلے کی طرح الماریوں میں رکھے جائیں گے ’تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے تمام الماریوں سمیت قرآن کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ زائرین حرم انتہائی محفوظ طریقے سے ان کا استعمال کر سکیں.


































