
کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام فلسطینیوں کی حمایت میں امڈ آئے۔ کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ فرانس۔ یونان۔ اردن۔ انڈونیشیا۔ فلپائن۔ امریکا اور دیگر ممالک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔ ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے گونج رہے ہیں۔
فرانس میں پابندی کے باوجود پیرس میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم لہرا دیے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی قونصلیٹ تک مارچ کیا گیا، جنوبی افریقہ کے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں لوگ پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔ کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک کیمس میں طلبا کی بڑی تعداد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکل آئی۔
جرمنی، ، اسپین، اٹلی، سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے۔


































