Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

پاراچنار پھر دہشت گردی کی زد میں، 3 دن میں 11 مومنین شہید

پاراچنار: پاراچنار ایک بار پھر چاروں طرف سے تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آگیا۔ تین دن میں شہدا کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 17 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع کرم کی لوئر تحصیل میں ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ پر پولیس کے حصارمیں پارہ چنار جانے والی موٹر گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی سمیت 4 مومنین شہید اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر پارہ چنار جانے والی کئی موٹر گاڑیوں پر مبنی قافلے پر اس وقت گولیاں برسائیں جب قافلہ مبینہ طور پر پولیس سکواڈ کے حصار میں لوئر کرم کے علاقہ چار خیل بگن میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا۔
قبل ازیں بوشہرہ میں بھی امام بارگاہ کے تعمیری کام کے دوران دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے 18 سالہ نوجوان شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ کل بوشہرہ کے بعد صدہ کے مقام پر بھی جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ لڑائی رک گئی ہے لیکن دونوں جانب سے افراد مورچہ زن ہیں۔ اگر جھڑپیں جاری رہیں تو اس کے اثرات پورے پاراچنار میں پھیل جائیں گے۔ تکفیروں نے اپنےعلاقوں سے اہل تشیع کی گاڑیوں کے گذرنے پر پابندی لگادی ہے۔ کچھ شر پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کو آتے دیکھا گیا بندوں سمیت جلا دیا جائے گا۔
بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بالکل بند ہے۔ جس سے غذائی اشیاء کی قلت کا اندیشہ ہے۔ اب تک جو واقعات پیش آئے ہیں ان میں بوشہرہ کی طرف سے ڈنڈر گاؤں پرحملے میں 4 مومنین شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ پشاور سے پاراچنار سرکاری ملیشا کی نگرانی میں آنے والے قافلے پر چارخیل کے مقام پر حملہ ہوا۔ جس میں 2 مومنین شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ شلوزان تنگی میں ریت بھرتے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک مزدور شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular