
نیویارک: فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت کا بیان خوش آئند ہے، تاہم اس بیان کی صداقت اسرائیل کے فوری مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر ہی ثابت ہوگی۔جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس مؤقف کا اصل امتحان یہ ہے کہ اسرائیل فوراً مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور فلسطینی سرزمین پر آبادکاری جیسے یک طرفہ اقدامات بند کرے۔اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے ساتھ تنازع میں دو ریاستی حل کی حمایت میں بات کی تھی۔

































