Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

فلسطین کا اسرائیل وامریکا سے تعلق ختم ، معاہدے منسوخ


پی ایل اواور فلسطینی انتظامیہ اب غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے اور مفاہمت کے سمجھوتوں کی پابند نہیں اور نہ ہی اس کی پاسداری کرے گی،محمودعباس
اقدام غرب الاردن کو ضم کرنے کے منصوبے کا ردعمل ہے، محمود عباس،فلسطینی حکام اور عوام غاصبانہ منصوبے پر عمل درآمد تک کا انتظار نہیں کرسکتے ،فلسطینی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) فلسطینی انتظامیہ نے امریکااور صہیونی حکومت کے ساتھ تمام معاہدے ختم کردئے ، فلسطینی صدر محمود عباس نے یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے غرب الاردن کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے اور اس کی امریکی سرپرستی کیخلاف اپنے ردعمل میں کیا، محمود عباس نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین لیبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی اب غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے اور مفاہمت کے سمجھوتوں کی پابند نہیں اور نہ ہی اس کی پاسداری کرے گی، انہوں نے امریکا سے بھی ہرقسم کا تعاون ختم کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ معاہدوں اور سمجھوتوں کے تحت کئے گئے کسی وعدے کی تکمیل کی پابند نہیں، انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے تمام جرائم میں امریکا کو قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کے تمام غاصبانہ اور مجرمانہ اقدامات میں برابر کا شریک ہے، فلسطینی صدر نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کے حصے کو ملانے کے منصوبوں کا رد عمل ہے، جس کا تصور اس سال کے شروع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد ڈیل آف صدی کی نقاب کشائی میں کیا گیا تھا،فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ سے غرب اردن کے علاقوں پر قبضے کے منصوبے کی روک تھام کے لئے صہیونی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ،اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق آن لائن کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی وزیراعظم نے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کریں،انہوں نے صہیونی حکومت کے غاصبانہ اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکام اور گروہ، اسرائیل کے غاصبانہ منصوبے پر عمل درآمد تک کا انتظار نہیں کریں گے، صہیونی حکومت نے جولائی سے اپنے اس غاصبانہ منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق غرب اردن کے بعض علاقوں کو اس نے مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular