
جنیوا : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سویڈن واقعہ کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 12 نے مخالفت کی اور سات ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔ قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے اور قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔ قرارداد پر بحث کے دوران انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ بظاہر قرآن جلانے جیسے واقعات اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش لگتے ہیں۔


































